وفاقی وزیر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، بحیرہ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے، کہاں کہاں ہم پہنچیں؟ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا۔