انٹرٹینمنٹ

لڑکیاں سسرال میں حسن سلوک سے پیش آئیں گی تو انہیں عزت ملے گی، عصمت زیدی

لڑکیاں سسرال میں حسن سلوک سے پیش آئیں گی تو انہیں عزت ملے گی، عصمت زیدی

گزشتہ 28 برسوں سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے نوجوان بچوں کو سسرال میں اخلاق سے پیش آنے کا مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے نوجوان لڑکیوں اور نئی نویلی دلہنوں کو سسرال میں جگہ بنانے کے گر سکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں سسرال میں سب کی عزت کرنی چاہیے اور صبر سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ عملی مظاہرہ کرکے اپنی بچیوں کو سکھائیں کہ جب وہ دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں گی اور اپنے بڑوں کو عزت دیں گی تو ان کی سسرال میں جگہ خود بخود بن جائے گی۔ انہوں نے والدین کو یہ بھی تنبیہ کی کہ انہیں اپنے بچوں کی صحبت پر خاص نظر رکھنی چاہیے اور انہیں یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا بچہ کب کس کے ساتھ اور کہاں، کیا کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ عصمت زیدی نے 1995 کے بعد ڈرامہ سیریل جانے انجانے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے