انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہمشکل ڈھونڈ نکالی

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہمشکل ڈھونڈ نکالی

کراچی: انٹرنیٹ صارفین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان شوبز کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل ڈھونڈ نکالی۔ سوشل میڈیا پر ایک ترکش بلاگر کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس کو صارفین نے ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دے دیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر ایک نوجوان نے ترکش بلاگر کی تصاویر شیئر کی ہے جو ہانیہ عامر سے بیحد مماثلت رکھتی ہے۔ علینا اوزترک گلکو نامی اس ترکش بلاگر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ عامر کی جڑواں بہن لگتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک ہمشکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کے خوب چرچے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے