کھیل

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار

لاہور: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا، ایسا عدم استحکام پی سی بی کے لیے اچھا نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ 21 جون کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہورہی ہے، اس سے پہلے وزیراعظم کی جانب سے نئے پی سی بی سربراہ کے لیے باقاعدہ دوافراد کی نامزدگی کا خط جاری کیا جانا ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنز خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے نامزد دو افراد میں سے کسی ایک کو نئے سربراہ کے طورپر چنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے