علاقائی

فیصل آباد میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

فیصل آباد میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، ملزم نے 15سالہ لڑکی کو تیزاب پلایا اور پھندا دے کر قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی افتخار کی 15 سالہ بیٹی ایک ماہ قبل گھر سے چلی گئی تھی، تین روز قبل والدین اس کو ڈھونڈ کر گھر لے آئے۔ جس کے بعد ملزم نے بیٹی کو تیزاب پلایا اور پھر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ ملزم نے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہا اور رات کے اندھیرے میں بیٹی کو دفن کرکے فرار ہوگیا۔ واقعے کے دو روز بعد مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے