انٹرٹینمنٹ

دوسری طلاق کے بعد مجھے ایسا شوہر ملا جسے میں واقعی پسند کرتی ہوں، ریحام خان

دوسری طلاق کے بعد مجھے ایسا شوہر ملا جسے میں واقعی پسند کرتی ہوں، ریحام خان

معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے بدمزاج شوہر کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کو برداشت کرنے اور اُس کی اصلاح کی کوشش کرنے سے متعلق دیئے گئے متنازع مشورے پر اب ریحام خان کا ردعمل سامنے آ یا ہے۔‌یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کنول آفتاب نے انسٹاگرام پر فالوورز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اخراجات نہ اٹھانے، تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے اور اِس کی اصلاح کرنے کا مشورہ دیا تھا۔‌کنول آفتاب کو اپنی اس متنازع سوچ اور مشورے پر سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے پہلے اپنے اس جواب پر تفصیلاً ویڈیو بیان جاری کیا، بعد ازاں اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی مانگ لی تھی۔‌اب حال ہی میں ٹک ٹاکر و اداکارہ کے متنازع بیان پر سابق وزیر اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔‌ریحام خان نے کنول آفتاب کی وائرل انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یہ ٹک ٹاکر جوڑی (کنول اور ذوالقرنین ) بہت پسند ہیں لیکن یہ خواتین کی جانب سے دوسری خواتین کی حمایت نہ کرنے کی ایک مثال ہے۔‌ریحام خان نے اپنی اس ٹوئٹ میں کہا کہ طلاق اپنے آپ کو ایک ایسے شخص سے بچانے کا حل ہے جو آپ کو جسمانی و ذہنی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔‌اُن کا کہنا تھا کہ آپ ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتے جو آپ کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے اور اس کے پاس نوکری ہے، آپ کو اسے چھوڑ دینا چاہیے۔‌ریحام کا کہنا تھا کہ بدسلوکی کرنے والے کو بہتر برتاؤ کرنے کی ترغیب نہیں دی جاسکتی اور آپ کو کسی بھی بدسلوکی کرنے والے شخص کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔‌ریحام خان نے کنول آفتاب کو مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آپ کو اپنی زندگی بہتر اور محفوظ بنانے والی خواتین کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے۔‌اپنی اس ٹوئٹ میں ریحام نے کنول اور اُن کے شوہر ذوالقرنین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی مقبولیت پاکستانیوں کو صحیح پیغام دینے کے لیے استعمال کریں۔‌ریحام کی اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے اِن سے پوچھا کہ ’کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ایسا کرنے سے حالات بد سے بدتر ہوجائیں گے اور اگر کوئی جنوبی ایشیائی خطے میں رہ رہا ہے تو اس اقدام کو بدنامی سمجھا جائے گا۔‘ اس سوال کے جواب میں ریحام نے اپنی پہلی شادی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کئی برسوں تک طلاق نہیں لی کیونکہ مجھے یہ بتایا گیا تھا مگر طلاق کے بعد مجھے کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا، دونوں طلاقوں کے بعد میں ہمیشہ مالی طور پر زیادہ مستحکم اور خوش رہی ہوں۔‌اُن کا مزید کہنا تھا کہ پہلی طلاق کے بعد بھی شادی کے لیے میرے پاس بہتر اور زیادہ پروپوزلز تھے اور دوسری طلاق کے بعد مجھے ایسا شوہر ملا ہے جسے میں واقعی پسند کرتی ہوں لہٰذا اس بدنامی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اسے شکست دی بھی جا سکتی ہے۔‌واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی دو شادیوں کی ناکامی کے بعد جنوری 2023ء میں خود سے 13 برس چھوٹے ماڈل مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے