تازہ ترین

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ بل کی بھی منظوری دے دی

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ بل کی بھی منظوری دے دی

اسلام آباد: حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عدم موجودگی میں قانون سازی کا عمل تیز کر دیا ہے۔‌قائم مقام صدر نے نااہلی کی مدت 5 سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی، صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کر دئیے گئے، دستخط ہوتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ بل کی منظوری کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو گیا ہے، قانون میں ترمیم کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے