سمانتھا پرابھو ’سیٹاڈل‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اسکرین سے ایک سال کیلئے دور ہونے والی ہیں۔اداکارہ اس وقفے کیلئے بہت عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، وہ اپنی صحت پر توجہ دیں گی اور امریکا میں ’مائیوسائٹس‘ (عضلات کی سوزش) کا علاج کروائیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سمانتھا نے چند مہینے پہلے ہی وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کئی ماہ پہلے ہی مجھے کہا تھا کہ وہ اب نئے پروجیکٹس سائن نہیں کر رہیں۔خیال رہے کہ 2022 میں سمانتھا نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں مائیوسائٹس ہے۔ وہ ’خوشی‘ کی عکسبندی کے دوران بیمار ہوئی تھیں لیکن پروجیکٹ سائن کرچکی تھیں اس لیے شوٹنگ مکمل کی مگر اس وقت بھی 6 ماہ کا وقفہ لیا تھا۔ 36 سالہ سمانتھا پرابھو اگست میں امریکا روانہ ہوجائیں گی، یہ وقفہ تقریباً ایک برس کا ہوگا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ علاج کی غرض سے جنوبی کوریا بھی جائیں۔
انٹرٹینمنٹ
’سیٹاڈل‘ کی شوٹنگ مکمل، سمانتھا پرابھو اسکرین سے ایک سال کا وقفہ لیں گی
- by web desk
- جولائی 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 967 Views
- 2 سال ago