قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی انتظار کا مقابلہ احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہوگا اور مردوں کے ورلڈ کپ میں دونوں فریقوں کے درمیان آٹھواں مقابلہ ہوگا۔ بھارت اور پاکستان اس سے قبل 7 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں ، 1992، 1996، 1999، 2003، 2011، 2015 اور 2019 ءمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں صرف بھارت بمقابلہ پاکستان میچ پر سوچنا اور توجہ مرکوز کرنا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ صرف ایک کھیل ہے۔ ہمیں ورلڈ کپ جیتنے کے طریقے پر اپنی سوچیں مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور بحیثیت ٹیم ہمارا مقصد یہی ہوگا۔خیال رہے کہ شاہین کی سری لنکا کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے آخری بار پاکستان کے لیے تقریباً ایک سال قبل ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اس سے پہلے کہ وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے، جس کی وجہ سے وہ چند ماہ تک ایکشن سے باہر رہے۔گھٹنے کی انجری نے انہیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی اہم ہوم ٹیسٹ سیریز سے محروم ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں،اسی لیے میں ٹیسٹ ٹیم میں واپس آیا ہوں۔ اگر میں مکمل طور پر میچ فٹ نہ ہوتا تو میرا نام اسکواڈ میں نہ ہوتا۔ میں پاکستان کی قومی ٹیم کے لیے کھیلوں گا نہ کہ کلب لیول کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا۔