انٹرٹینمنٹ

خود کشی حل نہیں، نازش جہانگیر کا سب کو ذہنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ

خود کشی حل نہیں، نازش جہانگیر کا سب کو ذہنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ

معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ میں سب کو کہتی ہوں اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں ،خودکشی حل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین نے مبینہ طور پر خود کشی کی تھی ، رات گئے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔‌عالمگیر خان ترین کی خود کشی پر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پر زور دیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔‌فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں نازش جہانگیر نے کہا کہ میں سب کو کہتی ہوں اپنی ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی صحت پر بھی توجہ دیں۔ہمیشہ میری ذہنی صحت کے بارے میں آواز اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، خدارا اس پر بات کریں کیونکہ خودکشی حل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے