کھیل

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا

مالدیپ میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کے تینوں باڈی بلڈرز کی شاندار کاکردگی، تینوں نے میڈلز جیت لیے‌ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز جیت لیے، پاکستان کے شہزاد قریشی نے اسی کلوگرام کٹیگری میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مالدیپ میں پاکستان کا قومی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم سر بلند ہو گیا،‌شہزاد قریشی نے گزشتہ ایونٹ میں بِھی گولڈ میڈل جیتا تھا، پاکستان کے ابراہیم خان جونئیر کٹیگری کے 75 کلوگرام کٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔‌پاکستان کے شاہد اللہ نے 70 کلوگرام میں برانز میڈل جیتا، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کی تینوں باڈی بلڈرز کو شاباش اور کارکردگی پر سراہا۔‌مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور مالدیپ کے وزیر کھیل بھی ایونٹ کے موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے