انٹرٹینمنٹ

حمزہ علی کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا انکشاف

حمزہ علی کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے حمزہ علی عباسی کی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں حمزہ علی کے گردے فیل ہوگئے تھے‘۔‌حال ہی میں اُنہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اپنے اور حمزہ علی کے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔‌انہوں نے بتایا کہ اداکار حمزہ علی عباسی بچپن میں گلوومیرولونِفرائٹس (glomerulonephritis) نامی بیماری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے۔‌فضیلہ عباسی نے بتایا کہ ان کے اور حمزہ علی کے درمیان 9 سال کا فرق ہے، جس وقت وہ میٹرک کلاس میں تھی اس وقت حمزہ علی کی بیماری معلوم ہوئی جس کے بعد انہیں مختلف انجکشنز اور ادویات کا استعمال کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ کافی موٹے ہوگئے تھے۔‌انہوں نے بتایا موٹاپے کے باوجود حمزہ علی میں کافی فنکارانہ صلاحیتیں موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے امریکا میں دوران تعلیم ایک ریمپ واک کے لئے آڈیشن دلوایا جس میں اسے منتخب کرلیا گیا۔‌انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ حمزہ علی عباسی حقیقی زندگی میں بالکل بھی اپنے کردار ’نوری نتھ‘ جیسے نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس بہت عاجز انسان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے