تجارت

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔‌کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں41 پیسے اضافہ ہوگیا، جس سے امریکی ڈالر278روپے کا ہوگیا۔‌خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوگیا ہے، ہنڈریڈ انڈیکس72پوائنٹس بڑھ کر45140پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے