انٹرٹینمنٹ

راج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر فلم بنائی جائے گی

راج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر فلم بنائی جائے گیراج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر فلم بنائی جائے گی

دو سال قبل فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے راج کندرا پر فلم بنائی جائے گی، جس میں وہ خود اداکاری کریں گے۔‌میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی گرفتاری، رہائی اور جیل میں گزارے دنوں سے متعلق ہی کہانی میں بیان کیا جائے گا۔ ‌واضح رہے کہ راج کندرا اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر ہیں، جنہیں فحش فلمیں بنانے اور ان کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 63 روز جیل میں قید رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔ ‌بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا پر بنائی جانے والی فلم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس فلم میں راج کندرا خود اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے