پاکستان

پنجاب اور اسلام آباد میں شدید بارشیں ، دیواریں گرنے ، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 20 جاں بحق

پنجاب اور اسلام آباد میں شدید بارشیں ، دیواریں گرنے ، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 20 جاں بحق

اسلام آباد ، راولپنڈی ،لاہور،بورے والا اورپسرورمیں شدید بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 4 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جڑاوں شہروں کےنشیبی علاقے زیر آب آگئے،جہاں امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ، دریائے جہلم اورچناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،این ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کردیا ۔‌جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے، پشاورروڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب زیرتعمیرانڈرپاس کے قریب دیوارگرگئی ، حادثے میں 12 مزدورجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام نے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔‌ادھر محمدی ٹائون میں گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 11 سالہ بچی موقع پرجاں بحق ہوگئی۔‌پولیس حکام، کے مطابق گرنے والی دیوار زیر تعمیر انڈر پاس کی ہے،مزدور منصوبے پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے مزدور اپنے خیموں میں سورہے تھے کہ شدید بارش کے دوران صبح سویرے قریبی دیوار خیموں پر آگری۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جاں ایک زخمی بھی دم توڑ گیا۔ لاہور میں کرنٹ لگنےسے2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ کے علاقے میںکھمبےسےکرنٹ لگنےسےایک شخص جاں بحق ہوگیا ،ہربنس پورہ میں سوئچ بورڈسے35سالہ اعجاز ولد سلیمان کو کرنٹ لگا ،مناواں کے علاقے قلندر پورہ میں کھمبے سے کرنے لگنےسے30 سالہ جواد ولد اشرف جاں بحق ہوگیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں 2بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے،بچوں کوپانی میں نہاتےہوئےبجلی کےکھمبےسےکرنٹ لگا، جن کی شناخت 10سالہ سیف اللہ اور 12 سالہ زبیر رفاقت کے ناموں سے ہوئی۔ دوسری جانب پسرورکے علاقے مرکال میں بھی کرنٹ لگنے سےایک نوجوان جاں بحق گیا۔18 سالہ حماد دھان کی فصل کو پانی لگا رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے انتقال کرگیا۔‌ادھربورے والا میں جودھیکا بند ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، جہاں آٹھ سال کا بچہ ڈوب کر جان سے گیا ۔‌طوفانی بارش سے نالہ لئی بپھر گیا۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 18 فٹ تک جا پہنچی۔ فلڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، نالہ لئی کے ارد گرد اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگ سیلاب سے بچنے کیلئے حفاظتی انتظامات کرلیں۔‌انتظامیہ کیے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ فلڈ کنٹرول روم نے نشیبی علاقوں سے انخلا کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ اور گوالمنڈی میں پانی کی سطح 18 فٹ بلند ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں مقامات پر انخلا کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں جاوید کالونی، آریہ محلہ، ندیم کالونی میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوج کو طلب کر لیا ہے۔‌انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں سیلابی ریلا گزر رہا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے دریائے سواں میں میں جا رہا ہے، جس سے دریائے سواں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں اور اعلان کے ذریعے شہریوں کو نشیبی علاقوں سے نکلنے کا کہا جا رہا ہے۔ سیلابی ریلا گزرنے کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہوکر 19 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔‌آزادکشمیر میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،وادی نیلم میں کئی رابطہ سڑکیں بندہوگئی،مظفرآباد کےمحلہ باغ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔کالج روڑ پر گھر اور دکانیں ڈوب گئیں۔‌اسلام آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ابھی پانی کی سطح نارمل اور کنٹرول میں ہے۔ ریسکیو اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔‌این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کاسلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنےکاامکان ہے،جس کی وجہ سے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔‌این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائےجہلم اورچناب میں‌درمیانےسےاونچےدرجےکی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کاامکان ہے،ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےعملہ ومشینری کی دستیابی یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی ہیں۔‌‏نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے