علاقائی

ضلع خیبر; تھانہ علی مسجد خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ضلع خیبر; تھانہ علی مسجد خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ضلع خیبرتھانہ علی مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔‌مقدمہ ایس ایچ او تھانہ علی مسجد گل ولی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئیں‌ایف آئی آر میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کمانڈر ایوب سمیت دیگر دہشت گرد نامزد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 23جولائی کو پولیس موبائل ٹارگٹ کرنے کا الرٹ موصول ہوا تھا،پولیس نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا،‌ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان جیسے ہی مسجد داخل ہوا تو افغان خودکش بمبار نے دھماکہ کردیا،مسجد کے باہر سے دہشت گرد کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا،خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے