کھیل

ٹیسٹ سیریز میں فتح؛ کون کون سے کرکٹرز لنکن پریمئیر لیگ میں نظر آئیں گے؟

ٹیسٹ سیریز میں فتح؛ کون کون سے کرکٹرز لنکن پریمئیر لیگ میں نظر آئیں گے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت کر کولمبو سے روانہ ہوگئی۔‌‌پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کینیڈا میں جاری جی20 لیگ کھیلنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے 7 کرکٹرز کپتان بابراعظم، عامر جمال، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، حسن علی، سرفراز احمد سری لنکا میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ لنکن پریمئیر لیگ میں کھیلتے دیکھائی دینگے۔‌دوسری جانب کراچی سے تعلق رکھنے والے ابرار احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود دبئی سے براستہ کراچی پہنچیں گے۔‌جمعے کی شام عبداللہ شفیق اور محمد ہریرہ سیالکوٹ جبکہ فیلڈنگ کوچ آفتاب خان اور اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمان پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔ لاہور جانے والے سلمان علی آغا اور کلف ڈیکن 29 جولائی کو لاہور پہنچیں گے۔‌اسی طرح بالنگ کوچ مورنے مورکل 28 اور گرانٹ بریڈ برن 29 جولائی کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک، اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن 28 جولائی کو جنوبی افریقہ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے