ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک وزنی اور قیمتی ہیرے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہے کہ اداکارہ کے پاس دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا موجود ہے جو انہیں رام چرن کی بیوی نے تحفے میں دیا ہے۔تمنا بھاٹیہ نے سوشل میڈیا پر اٹھے غبار کو بٹھانے کیلئے انسٹاگرام پر مزاحیہ انداز میں ایک پوسٹ کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر جسے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے وہ ایک بوتل اوپنر پر لگا نقلی ہیرا ہے اور یہ ایک فوٹو شوٹ کی تصویر ہے۔تمنا بھاٹیہ اپنی اگلی فلم ’ویدا‘ میں جان ابراہام کے ساتھ نظر آئیں گی جس کے ہدایت کار نکھل ایڈوانی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
کیا تمنا بھاٹیہ کے پاس دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا موجود ہے؟
- by web desk
- جولائی 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 931 Views
- 2 سال ago