پاکستان

چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:‌ چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔‌چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے جس میں پاکستانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوگا، دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔‌قبل ازیں ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ چین کے نائب وزیراعظم دورہ پاکستان کے دوران سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے، چینی نائب وزیراعظم پاکستان میں اپنے قیام کے دوران صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔‌یکم اگست کو چینی نائب وزیراعظم ہی لائفننگ آرمی چیف جنزل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد واپس چین روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب حکومت نے چینی نائب وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، چینی حکام کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے