علاقائی

گھر کا کھانا کھانے سے دو بچوں کی پراسرار اموات، تفتیش جاری

گھر کا کھانا کھانے سے دو بچوں کی پراسرار اموات، تفتیش جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقہ میں گھر کا کھانا کھانے کے سے دو بچوں کی اموات ہوئی ہے۔ ‌ موت کا شکار ہونے والے بچوں میں سات سالہ نادیہ اور ڈھائی سالہ علی شامل ہیں۔‌اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق بچوں کی اموات کے متعلق پولیس کو اطلاع ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی جبکہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کھانا کھانے سے دوبچے فوت ہوگئے جبکہ تیسرا بچہ زیرعلاج ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ واقعے کی تفتیش کررہا ہے جبکہ بچوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے