لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا ٹی وی پروگرام ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا۔بھارت کے نجی ٹی وی چینل نے اپنے انسٹاگرام سے پروگرام کا پرومو شیئر کیا جس کا آغاز امیتابھ بچن کی جھلک سے ہوتا ہے۔وہ اسٹیج پر آتے ہیں تو حاضرین ان کا استقبال کرنے کیلئے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہیں۔امیتابھ بچن نئے سیزن کو شروع کرنے کی بات کرتے ہیں اور اس کا آغاز ‘نئی شروعات’ کے عنوان سے کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے گیم شو میں شائقین اور امیدواروں کیلئے نئے سیگمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا پہلا سیزن سنہ 2000 میں نشر ہوا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
امیتابھ بچن کے گیم شو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن اگست سے شروع ہوگا
- by web desk
- اگست 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1077 Views
- 2 سال ago