پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ دو فلموں کے سکرپٹ تیار کر چکی ہوں لیکن فلم بنانے کے پیسے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ایمان علی نے ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے لکھے گئے سکرپٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں دو فلموں کے سکرپٹ تیار کر چکی ہوں لیکن فلم بنانے کے پیسے نہیں ہیں۔ادکاrہ کا کہنا تھاکہ میں نےاپنی دو فلموں کے سکرپٹس تیار کر رکھے ہیں، پہلی فلم سکرپٹ پڑھ کرلوگ اپنی رائے دے رہے ہیں کہ یہ رومانوی کامیڈی فلم کا سکرپٹ ہے لیکن میرے خیال کے مطابق یہ عام زندگی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرای فلم کا سکرپٹ ایکشن فلم کاہے لیکن میرے پاس فلم بنانے کے پیسے نہیں ہیں۔ایمان علی کا پاکستانی فلموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کے سکرپٹس میں کوئی نئی تبدیلی نہیں آتی بلکہ عورتوں کے حوالے سے لکھے گئے سکرپٹ پر خوش نہیں ہوں، میں انتظار میں تھی کہ کوئی بہت بڑا پروجیکٹ ملے مگر اتنا انتظار کرکے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا،اگر کرداراچھے لکھے جاتے توکام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
انٹرٹینمنٹ
کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں ملا،دو فلموں کےسکرپٹ تیارلیکن پیسے نہیں،ایمان علی
- by web desk
- اگست 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1082 Views
- 2 سال ago


