اسلام آباد: ایکنک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی۔قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے، کورنگی، ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے سمیت110 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں منظور کیے جانے والے 110 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد منصوبوں میں کورنگی، ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ بھی شامل ہے جس پر 18 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور عالمی بینک اس منصوبے کیلیے 16 ارب 70 کروڑروپے قرض دے گا۔