دنیا

لوک سبھا میں مودی سرکار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آج سے آغاز

لوک سبھا میں مودی سرکار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آج سے آغاز

بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث آج سے شروع ہوگی۔‌بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا آغاز آج سے کیا جائے گا، بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل جمعرات تک متوقع ہے۔‌لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی اکثریت کے باعث مودی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے خطرہ نہیں ہے۔‌اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور فسادات پر مودی حکومت کی خاموشی ختم کروانا ہے۔‌واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں 3 مئی سے جاری نسلی فسادات میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے