پاکستان

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما اور ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔‌شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے لطیف کھوسہ سے سات روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔‌نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ وکلاء کی فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا لہٰذا بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔‌پارٹی کی جانب سے نوٹس میں لطیف کھوسہ کو کہا گیا ہے کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے