علاقائی

بالاکوٹ؛ جنگلی ریچھ آبادی میں گھس آیا، ایک شخص شدید زخمی

بالاکوٹ؛ جنگلی ریچھ آبادی میں گھس آیا، ایک شخص شدید زخمی

اسلام آباد: بالاکوٹ میں جرید کے مقام پر جنگلی ریچھ نے آبادی میں گھس کر ایک شخص کو نوچ کر شدید زخمی کر دیا۔‌تفصیلات کے مطابق جنگلی ریچھ نے گھر میں حملہ آور ہوکر عمر خطاب نامی شہری کو نوچ کر شدید زخمی کیا۔ تاہم، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ریچھ شہری کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔‌جنگلی ریچھ کے حملے سے زخمی ہونے والے شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے