تازہ ترین

مستونگ میں دھماکا، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 5 افراد زخمی

مستونگ میں دھماکا، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔‌پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔‌‌جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں۔‌‌ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں حافظ حمد اللّٰہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‌ڈپٹی کمشنر مستونگ نے یہ بھی بتایا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، حافظ حمداللّٰہ اور دیگر 2 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے