ٹوکیو: جاپان کی ائیرلائن کے طیارے میں رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن کا طیارہ ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ رن وے پر اترتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے طیارہ مکمل طورپر جل کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 3 سو 79مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ ائیرپورٹ پر لگائے گئے کیمروں میں طیارے کے رن وے پر اترنے کے ساتھ ہی آگ لگنے کے مناظر ریکارڈ ہوگئے۔ طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کریش لینڈنگ کرنا والا طیارہ لینڈنگ کے ساتھ ہی مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ حکام نے فوری طورپر آگ بجھانے اور مسافروں کو جلتے ہوئے طیارے سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔جاپانی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔