انٹرٹینمنٹ

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو دنیا سے رخصت ہوئے 46 برس بیت گئے

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو دنیا سے رخصت ہوئے 46 برس بیت گئے

لاہور: ‌’’ٹوٹ بٹوٹ” کے خالق اور اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو دنیا سے رخصت ہوئے 46 برس بیت گئے۔‌صوفی غلام مصطفیٰ تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، لیل و نہار کے مدیر اور کئی دیگر اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے۔‌ممتاز شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا ایک نمایاں حوالہ بچوں کا ادب ہے، انہوں نے اپنی نظموں سے بچوں کو لطف اندوز ہونے کیساتھ علم و عمل کی طرف راغب کیا، بچوں کیلئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی، ’’ٹوٹ بٹوٹ‘‘ انہی کا تخلیق کردہ وہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش پر ہے۔‌حکومت پاکستان نے غلام مصطفیٰ تبسم کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا، ایرانی حکومت نے انہیں نشان سپاس عطاء کیا، اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 7 فروری 1978ء کو ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا، غلام مصطفیٰ تبسم لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے