کھیل

ٹی 20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا

ٹی 20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا

لاہور: ٹی 20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا۔‌آئی سی سی کا ٹی 20 لیگز کے بارے میں دہرا معیار سامنے آگیا جب کہ آئی پی ایل کیلیے خصوصی ونڈو دستیاب رکھنے کا فارمولا دیگر ملکوں کے فرنچائز ایونٹس پر لاگو نہیں ہوگا۔‌نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ آئی پی ایل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس دوران انٹرنیشنل ایونٹس شیڈول نہیں کیے جاتے، دیگر ملکوں کی بھی ٹی 20لیگز کیلیے ونڈو مختص کردی جائے تو کرکٹرز کی دستیابی آسان ہوگی، ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں کی اپنی کشش بھی برقرار رہے گی۔‌بی سی سی آئی کے زیر اثر آئی سی سی بورڈ نے اس تجویز پر سردمہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشاروں کی زبان میں ہی مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے