کھیل

پی ایس ایل9؛ حارث رؤف کنگز کیخلاف میچ میں انجری کا شکار

پی ایس ایل9؛ حارث رؤف کنگز کیخلاف میچ میں انجری کا شکار

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کراچی کنگز کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔‌گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف میچ کے اختتام لمحات میں کراچی کنگز کے بیٹر حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا ہے۔‌قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حارث نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن جلد صحتیاب ہوجائیں گے، مجھے انکی چوٹ کی نوعیت کا علم نہیں لیکن کرکٹر کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔‌لاہور قلندرز کی میڈیکل ٹیم حارث رؤف کی نگرانی کررہی ہے جبکہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کیلئے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔‌مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ سنسنی خیز مقابلہ! کنگز نے قلندرز کو ہرادیا‌فرنچائز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری اور صحتیابی کے حوالے سے دیگر اَپ ڈیٹس جلد شیئر کی جائیں گی۔ قبل ازیں ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے