پاکستان تازہ ترین

ن لیگ اور پی پی قائدین کی اہم بیٹھک، پی ٹی آئی پر پابندی پر مزید مشاورت کا فیصلہ

ن لیگ اور پی پی قائدین کی اہم بیٹھک، پی ٹی آئی پر پابندی پر مزید مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا اہم دور ایوان صدر میں ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ پارٹی سطح پر زیر غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔‌حکومتی وفد نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اور رانا ثناءاللہ ملاقات میں شامل تھے جبکہ اٹارنی جنرل اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے، پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن شامل تھے۔‌ذرائع کے مطابق پنجاب کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا، مذاکرات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیر غور آیا۔‌اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم معاملے پر مزید مشاورت کی جائے گی۔ اور ارکان کی رائے کو مرکزی قائدین تک پہنچایا جائے گا۔‌‌یپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، مخصوص نشستوں اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد لیا، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومت فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔‌ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومتی فیصلوں پر پارٹی میں مشاورت اور سی ای سی سے توثیق لینے کا کہا ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے مل کر کرنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے