انٹرٹینمنٹ

خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزمہ کا بیان سامنے آ گیا

خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزمہ کا بیان سامنے آ گیا

لاہور:معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ملزمہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔‌تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزمہ آمنہ عروج جو اس گروہ میں شامل ہے جن کے 9 افراد کو پولیس نے گزشتہ روز حراست میں لیا تھا، ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ہنی ٹرمپ کر کے پیسے بٹورتے تھے۔‌گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر سے فون پر بات کرنے والی آمنہ عروج نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہر میں متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کر چکے ہیں، خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی، تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا، خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا تب میں نے گھر بلا لیا،‌ذرائع کے مطابق گروہ کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں ابھی تک نہیں آسکا، ملزم نے بلیک میلنگ کیلئے گروہ بنا رکھا تھا جس میں خواتین اور مرد شامل ہیں، حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا، گرفتار ملزمان حسن شاہ کیلئے ہی کام کرتے ہیں۔‌واضح رہے کہ چند روز قبل آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو فون کر کے اپنے گھر بلایا تھا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تو مسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کر لیا، ڈرامہ نگار نے اغوا کاروں کو بھاری رقم دی جس کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا۔‌بعد ازاں خلیل الرحمان کے بیان پر سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اُنہیں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔‌ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی، نقدی چھینی اور اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کئے، اس کے بعد ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر خلیل الرحمان قمر کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے