ڈربی: سائنس دانوں نے بحر منجمد شمالی کے جنوبی حصے میں ایک گمشدہ برِاعظم دریافت کیا ہے جو چھ کروڑ سال پہلے وجود میں آیا تھا۔برطانیہ کی ڈربی یونیورسٹی کے محققین نے کینیڈا اور گرین لینڈ کے درمیان ڈیوس اسٹریٹ کے نیچے اس علاقے کی پلیٹ کی ٹیکٹانک حرکات کا مطالعہ کرتے ہوئے حادثاتی طور پر 250 میل طویل زمین دریافت کیا۔محققین نے بتایا کہ نو دریافت شدہ پروٹو-مائیکرو برِ اعظم طویل مدتی رِفٹنگ (ایک عمل جس میں ٹیکٹانک پلیٹ مختلف حدود کی وجہ سے دو یا تین پلیٹو ں میں تقسیم ہوجاتی ہے) اور سمندری تہہ کے پھیلاؤ کی صورت وجود میں آیا۔محققین کی ٹیم کے مطابق یہ پروٹو-مائیکرو برِ اعظم 11 کروڑ 80 لاکھ برس قبل گرین لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ٹیکٹانکس کے دو میں تقسیم ہونے کے بعد گرین لینڈ سے علیحدہ ہوا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
چھ کروڑ برس قبل وجود میں آنے والا گمشدہ برِ اعظم دریافت
- by web desk
- جولائی 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 196 Views
- 5 مہینے ago