دنیا

متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے حکم جاری کرتے ہوئے اُن بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی ہے جنہیں جولائی میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کرکے سزا سنائی گئی تھی۔ عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ” متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم جاری کردیا ہے جو گزشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔” اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔ امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برائلر مرغی سستی فی کلو کتنے کی ہو گئی امارات کے اٹارنی جنرل نے امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ رائے کے اظہار کا حق ریاست اور اس کے قانونی فریم ورک کے ذریعے محفوظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے