سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کیلئے اپنی ٹی وی ایپ لانچ کردی

ایلون مسک نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کیلئے اپنی ٹی وی ایپ لانچ کردی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کیلئے اپنی ٹی وی ایپ لانچ کردی ہے۔ ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ ”X TV“ ایپ کا بیٹا ورژن پہلے ہی “اینڈرائیڈ ٹی وی “ کے لیے جاری کیا جا چکا ہے۔‌انہوں نے کہا کہ بیٹا ورژن ایمیزون فائر ٹی وی، ایل جی اورگوگل ٹی وی ڈیوائسز پر لائیو ہے، لیکن اس کے مزید ڈیوائسز میں بھی آنے کے امکانات ہیں۔‌گوگل پلے پر شیئر کی گئی تفصیل اور اسکرین شاٹس کے مطابق، ایکس ٹی وی ایپ بنیادی طور پر ایک نئی اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) سٹریم ہے۔‌اس میں کہا گیا ہے کہ، ’ایکس سٹریم ایک زبردست سٹریمنگ ٹی وی سروس ہے جو صرف X-Stream سروسز کے انٹرنیٹ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ آپ جس طرح چاہیں اور جب چاہیں ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔ سیٹ ٹاپ باکس کے کرایے کی ضرورت نہیں ہے! آپ اپنے تمام پسندیدہ لائیو لوکل، نیوز، اسپورٹ، مووی، میوزک اور ویدر چینلز فوری طور پر یا بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔‘‌ایک ٹی وی ایپ میں کئی خصوصیات بھی شامل ہیں جیسے ایکس سٹریم سروسز کلاؤڈ میں 72 گھنٹے تک کے شوز اسٹور کر سکتی ہیں، تاکہ آپ اپنے شوز تک فوری رسائی حاصل کر سکیں۔‌آپ سے دوبارہ کبھی کسی فلم یا شو کا آغاز نہیں چھوٹے جسے آپ دیکھنا چاہتے تھے۔ اسٹارٹ اوور ٹی وی کی خصوصیت کے ساتھ، آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ شروع سے کیا دیکھنا ہے۔‌مفت کلاؤڈ ڈی وی آر کے زریعے 100 گھنٹے تک کی ڈی وی آر ریکارڈنگ مفت میں اسٹور کی جاسکتی ہیں، اضافی اسٹوریج بھی دستیاب ہے۔‌جہاں تک بیٹا ورژن کا تعلق ہے تو ایپلی کیشن پر موجود مواد کو دیکھنے کے لیے صارف کے پاس ایک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ فی الحال ایپ صرف اینڈرائیڈ سمارٹ ٹی وی کے لیے دستیاب ہے۔ اس پر ایکس تلاش کریں اور اسے اپنے سمارٹ ٹی وی پر انسٹال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے