سا ئنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے 4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

گوگل نے 4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

کیلیفورنیا: گوگل نے صارفین کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔‌غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کے متعارف کرائے گئے فیچرز صرف پکسلز فونز تک محدود نہیں رکھے جائیں گے بلکہ زیادہ تر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔‌پہلا فیچر ٹاک بیک ہے۔ اس فیچر کے لیے گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی ماڈل استعمال کیا گیا ہے۔‌اس فیچر کے ذریعے صارفین تصاویر کی تفصیلی آڈیو وضاحت سے سن سکیں گے۔ چاہے آپ کیمرا رول میں تصویر دیکھیں، ٹیکسٹ میسجز یا سوشل میڈیا پر دیکھیں۔‌دوسرا فیچر سرکل ٹو سرچ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون یا اردگرد چلنے والے گانے کو شناخت کرسکیں گے۔‌تیسرا فیچر بھی کافی کارآمد ثابت ہو گا۔ اس کے ذریعے آپ گوگل کروم پر ویب پیجز کو سن سکیں گے۔ چاہے ان پر موجود مواد جیسا بھی ہو، یہ فیچر ویب پیجز کو پوڈ کاسٹ میں تبدیل کر دے گا۔‌آخری اور چوتھا فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ہے۔ اس فیچر سے آپ اسمارٹ واچز میں بھی آف لائن میپس کو استعمال کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے