کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹا گرام نے اپنے پلیٹ فارم پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔اس مقصد کے لیے میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ٹین (teen) اکاؤنٹ سیٹنگز کو متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کم عمر صارفین کے کروڑوں اکاؤنٹس خودکار طور پر پرائیویٹ ہو جائیں گے۔نئی تبدیلیوں کو ڈیزائن کرنے کا ایک مقصد کم عمر صارفین کو والدین کی نگرانی میں ایپ کے استعمال کے لیے تیار کرنا ہے، 18 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر ٹین سیٹنگز کا اطلاق ہوگا۔16 اور 17 سال کے صارفین سیٹنگز اپنی پسند سے تبدیل کرسکیں گے مگر 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کو کسی قسم کی تبدیلی کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔میٹا کے مطابق یہ نئی تبدیلی سیفٹی ایڈوائزری کونسل کی مشاورت کے بعد کی گئی ہے، کمپنی نے بتایا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کی شناخت کی جائے گی۔واضح رہے کمپنی کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب اسے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے ناکافی اقدامات کرنے پر مختلف ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے نئے اقدامات کا اعلان
- by web desk
- ستمبر 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 117 Views
- 2 مہینے ago