کھیل

رونالڈو کی قرآن کی تلاوت کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت

رونالڈو کی قرآن کی تلاوت کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت

عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑی سے متعلق دعویٰ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قرآن کی تلاوت کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔‌مذکورہ ویڈیو کو فیسبک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد شئیر کر رہی ہے اور کیپشن میں لکھ رہی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔‌پوسٹ کے کیپشن میں درج الفاظ یہ ہیں کہ ’قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔‘‌لیکن ویڈیو غور سے دیکھنے کے بعد اس کی حقیقت سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص رونالڈو کا ہمشکل ہے جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ بتایا گیا ہے۔ عبداللہ کی جانب سے اپنی قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔‌عبداللہ کی رونالڈو سے بہت زیادہ ممثلت کی وجہ سے انہیں اتنی پزیرائی ملی کہ ان کے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہو گئے۔‌کرسٹیانو رونالڈو کی طرح دکھنے والے بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں ملازمت میں لگ گئے۔ ان کی وائرل ویڈیو بھی 3 سال پرانی ہے جو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے