خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بند گھر سے 12 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ والد کے مطابق بچے نے مبینہ طور پر ازار بند کا پھندہ بنا کر خودکشی کی۔اکوڑہ خٹک پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔خیر آباد پولیس کے مطابق گل مست نامی ٹرک ڈرائیور نے اپنے گھر کے بند کمرے میں پردے کے پائپ پر اپنے 12 سالہ بیٹے کی لاش لٹکی ہوئی دیکھی۔ بچے کے گلے میں ازار بند کا پھندہ لگا ہوا تھا، بچے کی والدہ پشاور میں رشتہ داروں کے گھر گئی ہوئی تھی۔اہل محلہ کے مطابق بچے کی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی، تاہم پولیس اصل حقائق جاننے کےلیے تفتیش کر رہی ہے۔