شیخوپورہ کے علاقے جیون پورہ کے گھر میں اچانک پستول چلنے سے 13 سال کی لڑکی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق مریم اور اس کا 16سال کا بھائی گھر میں پستول سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران بھائی سے اچانک گولی چل گئی۔واقعے کے فوری بعد لڑکی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ورثاء نے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔