صحت

شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز پر موجود وائرسز کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز پر موجود وائرسز کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

اِلینوائے: نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں مائیکرو بائیولوجسٹ کو معلوم ہوا ہے کہ باتھ روم میں موجود شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز مختلف اقسام کے وائرسز کی آماجگاہ ہو سکتے ہیں اور ان میں بہت سے ایسے ہیں جن کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔‌اگرچہ تحقیق میں ہونے والا انکشاف تشویش ناک معلوم ہوتا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ان وائرسز کا ہدف انسان نہیں بلکہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔‌جرنل فرنٹیئر اِن مائیکرو بائیوم میں شائع ہونے والی تحقیق کے لیے سائنس دانوں نے بیٹیریو فیج یا فیج نامی مائیکرو حیاتیات اکٹھا کیے۔ یہ ایک قسم کا وائرس ہوتا ہے جو بیکٹیریا کو متاثر کرتا ہے اور ان کے اندرون کی نقل بناتا ہے۔‌ان کے متعلق سائنس دانوں کو بہت تھوڑی معلومات تھی لیکن حال ہی میں فیج نے اینٹی بائیوٹکس کے مزاحمتی انفیکشنز کے علاج کی صلاحیت دِکھا کر ماہرین کی توجہ اپنی جانب کرلی ہے۔‌جامعہ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ ایریکا ایم ہارٹ من کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو ملنے والی وائرسز کی تعداد غیر معمولی ہے۔ سائنس دانوں نے ایسے متعدد وائرس دریافت کیے جن کے متعلق بہت کم معلومات ہے اور کئی ایسے دریافت کیے جن کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔‌انہوں نے کہاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ غیر دریافت شدہ حیاتیاتی تنوع ہمارے اطراف موجود ہے اور ہمیں اس کے لیے کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں یہ ہماری ناک کے نیچے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے