علاقائی

کراچی: اہم تنصیبات کو نشانے بنانے کا منصوبہ ناکام، بڑی گرفتاریاں

مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو دیکھ کر پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی: شہرقائد میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کورنگی پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کورنگی صنعتی ایریا سے لیاری گینگ وار کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئےنکلےتھے۔

ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزمان میں ابراہیم،محمد عمران،بلال علی شامل ہیں ،گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لےلی گئی ہے، مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں دوہرے قتل کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق دوہرے قتل کے اس کیس کے مرکزی ملزم کو ایک ہفتے کے اندر اندر ٹریس کیا گیا ۔

خیال رہے کہ قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا، جب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی فوجی کیپٹن کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزم ارسلان سے جعلی کارڈ اور وردی بھی برآمد ہوئی تھی جبکہ دو مختلف سی ڈی آر بھی برآمد کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں کائنات نامی خاتون بھی شامل تھی جسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے غیرقانونی کام نکالتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے