آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بروز جمعرات 13 اکتوبر کو سندھ کا دورہ کریں گے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ آج پھر سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف نوشہرو فیروز میں قائم پاکستان آرمی کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں جائیں گے۔ بعد ازاں آرمی چیف متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔