ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سے اب تک 6 حلقوں میں عمران خان جبکہ دو پر پاکستان پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی 3، پنجاب کی 3 اور سندھ کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہے جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ این اے 22 مردان 200 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 45411 کے ساتھ پہلے اور مولانا قاسم 40856 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 24 چارسدہ سے 120 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے 23873 اور ایم ولی کے 21316 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 31 سے 216 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے 48577 کے ساتھ پہلے اور غلام بلور کے 27218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 108 کے 146 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 37560 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 26813 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 118 کے 319 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتاج کے مطابق پی ٹی آی امیدوار عمران خان 22013 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کے18968 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ملتان کے حقلہ این اے 157 کے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسی گیلانی 56953 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 43579 دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 237 ملیر کے 85 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 10029 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران خان 9502 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 239 کورنگی کے 33 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 4440 ووٹ لے کر آگے، ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 913 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر پی پی 139 کے 97 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 23765 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 21881 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 209 خانیوال کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی ائی کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 24251 ووٹ لیکر آگے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ضیا الرحمان 18443 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی پی 241 کے 84 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار باجوہ 22812 ووٹ تحریک انصاف کے امیدوار ملک مظفر خان28590 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔