پاکستان تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں شکست نواز شریف کے پارٹی سے متعلق اہم فیصلے

ضمنی انتخابات میں شکست نواز شریف کے پارٹی سے متعلق اہم فیصلے

لاہور: پنجاب میں دو مسلسل ضمنی انتخابات میں بدترین شکستوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کے حوالے سے ہم اور بڑے فیصلے کرلیے۔ نواز شریف نے لیگی رہنماں کی ضمنی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں، پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل نہ کرنے اور پارٹی کو وقت نہ دینے والے حکومتی عہدے داروں کے متعلق شکایات پر نواز شریف نے حکومتی اور پارٹی عہدے علیحدہ علیحدہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لیگی رہنماں کے حوالے سے مسلسل مشاورت ہوئی ہے، نواز شریف نے وطن واپسی تک پاکستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کیا ہے، عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی کے تمام معاملات اور اہم امور پر فیصلہ سازی کا اختیار ہو گا۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری سیٹ اپ میں مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، عبوری سیٹ اپ کے لیے مریم نواز کے ساتھ پارٹی کے اہم رہنماں پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی، عبوری سیٹ اپ میں پارٹی کے متحرک، فعال اور سخت موقف رکھنے والے رہنماں کو شامل کیا جائے گا۔ ذرئع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چند روز میں پارٹی رہنماں سے مشاورت کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے