کراچی: حکومت نے 852ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے ہیں تاہم حکومت ٹی بلز کی نیلامی کیلیے مطلوبہ شرح سود حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹی بلز کی نیلامی میں 3ماہ کے 622 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے گئے، 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 2 بیسس پوائنٹس کم ہوکر 15.71 فیصد رہی، نیلامی میں حکومت نے چھ ماہ کے 42 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے۔ چھ ماہ کے بلز کی کٹ ایلڈ 1 بیسس پوائنٹس کم ہوکر15.74فیصد رہی، حکومت نے بارہ ماہ کے 187 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام کیے، بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 15.74 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔