تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

کم عمر لڑکی اسمارٹ فون خریدنے کی خاطر خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

کم عمر لڑکی اسمارٹ فون خریدنے کی خاطر خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر اکثر جدید اور مہنگے اسمارٹ فونز کے لیے گردے فروخت کرنے جیسے میمز تو اکثر دیکھے اور سننے ہوں گے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ بھارت کی 16 سالہ لڑکی نے اسے سچ کر دکھایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی اسمارٹ فون خریدنے کی خاطر اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی۔ اسپتال عملے کو اس وقت شک ہوا جب لڑکی نے خون دینے کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا تو اسپتال کے عملے نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر چائلڈ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ چائلڈ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع موصول ہوتے ہی فورا اسپتال پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کی تو خون فروخت کرنے کی اصل وجہ معلوم ہوئی۔ چائلڈ کیئر کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ لڑکی نے آن لائن اسمارٹ فون کا آرڈر دیا ہوا ہے لیکن پیسوں کا بندوبست نہ ہونے کے باعث اسے خون فروخت کرنے کا خیال آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے