انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

امیتابھ نے شو کے دوران امیدوار سے معافی کیوں مانگی

امیتابھ نے شو کے دوران امیدوار سے معافی کیوں مانگی

بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران ہاٹ سیٹ پر بیٹھے کروڑ پتی بننے کے امیدوار کے سامنے اپنے ماضی کے ایک قصے پر معافی مانگ لی۔ اس شو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں امیدوار کو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی فلم مقدر کا سکندر کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پرومو میں یہ شخص کہتا ہے کہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ مقدر کا سکندر کی شوٹنگ کے دوران آپ ونود کھنہ پر گلاس پھینکتے ہیں اور وہ گلاس ان کی تھوڑی میں لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں 16 ٹانکے آتے ہیں، تو کیا یہ درست ہے اس پر امیتابھ بچن جواب دیتے ہیں کہ یہ بالکل صحیح ہے، غلطی ہوگئی ہم سے۔ امیتابھ بچن کی جانب سے دلچسپ انداز میں اپنی غلطی ماننے پر شو میں موجود سامعین بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے، جہاں امیتابھ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے پورا واقعہ سنادیتے ہیں۔ خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی یہ مشہور زمانہ فلم 27 اکتوبر 1978 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ اور ونود کھنہ کے علاوہ ریکھا اور راکھی گلزار نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے