میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز ناکام ہوگئے۔ میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان ابتدا میں مشکلات کا شکار رہے۔ کپتان بابراعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان چوتھے اوور میں 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کی وکٹیں بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے حاصل کیں۔بھارتی بالرز کے سامنے بابر، رضوان ناکامی کی تصویر بن گئے